حقیقی منزل ۔ (سبق نمبر 8)

گوشہ ء نور کے سالکین۔
حقیقی منزل ۔ (سبق نمبر 8)
ایک بات جو مسلسل مجھے پریشان کئے دے رہی تھی وہ ان کا سوال تھا۔
جس منزل کا میں ٹکٹ خریدنا چاہتی ہوں اس منزل کے بارے میں میں کیا جانتی ہوں؟؟؟
بظاہر مختصر نظر آنے والا سوال اپنے اندر ایک وسیع مفہوم سمیٹے ہوئے تھا ۔
حسب توفیق ظاہری علوم کے جتنے معرکے میں نے سر کیے تھے وہ سب میرا جواب دینے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے ۔۔۔۔۔۔
اس کا مطلب ہے یہ کوئی الگ راستہ ہے ؟؟؟
کوئی الگ منزل ہے ؟؟؟
جس کی جستجو میں جانے سے پہلے مجھےاس منزل اور اس منزل کے مسافروں سے آگاہی ضروری ہے ؟؟؟ میرے اندر ایک نئی جنگ شروع ہو چکی تھی …
اب تک میں یہ سمجھتی تھی کہ شاید کوئی ایک وظیفہ کوئی ایک ورد مجھے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا خاص مقرب بنا دے گا اور میری زندگی کے سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔۔۔
کوئی ایک اللہ کا ولی مجھے مل جائے گا ۔
اورمیں عام سے خاص ہو جاؤں گی۔
اس کی ایک نگاہِ کرم اور دعا سے میرے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔
اور میں ولایت کا ایک ایسا اعلی مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاؤ ں گی کہ ادھر دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے اور جھٹ سے میری خواہش پوری ہوگی۔۔۔
لیکن ان کے اس جملے نے میری سوچ کو کچھ نیا سوچنے پر مجبور کر دیا تھا۔
اف ابھی تو اگلا مرحلہ آنا ہے.
یہ روح کی پاکیزگی۔۔ من کی صفائی ۔۔۔یہ سب کون سی اصطلاحات ہیں ۔۔ مطلب ابھی سفر شروع نہیں ہوا ؟
لیکن میں تو اسے کامیابی کی آخری منزل سمجھ بیٹھی تھی؟
میرا ذہن مجھ سے مسلسل سوال پر سوال کئے جا رہا تھا۔
ہماری یہ کاوش اپ کو پسند آئے آپ کے روحانی سفر میں معاون ثابت ہو تو اپنی رائے سے کمنٹ سیکشن میں ضرور آگاہ کیجیے۔۔۔آپ کی رائے ہمارے لئے مشعل راہ ہے ہے۔۔ اگر آپ چاہیں تو اسے شیر کریں ۔۔اور اس اس کار خیر میں ہمارے معاون بنیں۔

شکریہ-

گوشہ ءنور

حقیقی منزل ۔ (سبق نمبر  8)

Related Posts

Leave a Reply