درود شریف (سبق نمبر 4)

گوشہء نور کے سالکین
درود شریف۔۔۔(سبق نمبر 4) .
سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قرب پانے کے لئے کون سا درود پاک موثر ہے ؟ اور کتنی تعداد میں پڑھنا چاہیے ؟
میں نے سوال کیا۔ وہ لمحہ بھر کو رکے آنکھیں موند لیں اور ماحول سے یوں بے گانا سے ہوگئےجیسے ان کی روح جواب دینے سے پہلے اپنے آقا علیہ الصلاۃ و السلام سے اجازت طلب کر رہی ہو۔
پھر بولے دیکھو بیٹا درود تو سارے ہی مؤثر ہیں اصل چیز رجوع قلب ہے ۔
وہ درود پاک جس میں میرے کریم آ قا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھی ہو اور سلام بھی۔
وہ پڑھیں اپنی روح کو آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خدمت میں لے جائیں۔ اوردل کوان کے روبرو جھکا لیں سر تو ہر کوئی جھکا لیتا ہے۔لیکن مقصود دل کو جھکانا ہے ۔ پھر جب یہ تعلق قائم ہو جائے تو جتنا آسانی سے ہوسکے درود شریف پڑھ لیں۔
ایک خاص وقت اور تعداد مقرر کرلیں۔
آپ کی روح دربار عالیہ میں حاضری دینااور سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے روبرو باادب پیش ہونا سیکھ لے گی۔ ۔یہ ایک مراقبہ کی سی کیفیت ہوتی ہے۔
جس میں آپ کی روح اور سرکاری دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دربار۔۔۔۔۔ یہی دو چیزیں لازم ہیں۔ جب آپ اپنے اوپر اس کیفیت کو لاگو کر لیں تو پھر درود پاک پڑھنا شروع کریں ۔
جتنا آسانی سے ہو سکے ۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس دوران دل اور دماغ میں کوئی اور خیال نا آنے پائے ۔
۔اپنے دل اور دماغ کو کنٹرول کرنا اس پریکٹس کے دوران بہت اہمیت کا حامل ہے ۔۔۔۔۔۔
رجوع قلب کے ساتھ پڑھا ہوا درود پاک آپ کو بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک ضرور لے کر جاتا ہے۔
گوشہء نور کے اسباق آپ کے روحانی سفر میں معاون اور مددگار ہوں ہمیں ضرور آگاہ کریں۔
تحریر پسند آئے تو شیئر کریں کاپی پیسٹ کرنے گریز کریں تاکہ متن میں کوئی تبدیلی کی جائے تو آپ اس سے آگاہ ہو سکیں۔۔۔ شکریہ۔۔ گوشہء نور۔
“سبق نمبر 3 “پڑھنے کے لیے لنک کلک کریں۔
https://www.facebook.com/104763384584903/posts/371699251224647/
گوشہءنور کی مزید پوسٹس پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ وزٹ کریں ۔۔نیچے دے گئے لنک پر کلک کریں۔شکریہ۔
http://goshaenoor.com

شکریہ۔

گوشہء نور

درود شریف (سبق نمبر 4)

Related Posts

Leave a Reply