About

اسلام علیکم۔گوشہ نور سرکار دوعالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھنے والوں کی ایک بیٹھک ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والے وہ لوگ جن کی آنکھیں ہر لمحہ آپ کا نام ڈھونڈ تی دکھائی دیتی ہیں۔جن کے کان آپ کی باتیں سننے کو بے قرار رہتے ہیں۔بالکل اسی طرح جیسے کسی کی ماں بچپن میں مر جائے تو وہ ساری زندگی اپنی ماں کے بارے میں جاننے کا خواہاں ہوتا ہے وہ ایسے لوگوں کی قربت ڈھونڈتا ہے ان لوگوں میں بیٹھنا پسند کرتا ہے جو اس کی ماں کے جاننے والے تھے جو اس کی ماں سے محبت کرتے تھے اور جنہوں نے اس کی ماں کے قرب کو پایا تھا۔محبت قرب کی متلاشی ہوتی ہے ۔ اور قرب کے بغیر محبت ہمیشہ ادھوری ریتی ہے۔قرب زمان و مکان کی قید سے آزاد ہوتا ہے ۔وقت اور صدیاں اس کے لیے بے معنی ھوتی ھیں۔قرب اور محبت کی عملی تصویر ہمیں حضرت اویس قرنی کی حیات مبارکہ میں نظر آتی ہے اس فلسفے کو سمجھنے کے لئے حصرت اویس قرنی کی زندگی بھی ایک روشن مثال ہے۔سرکار دو عالم سے محبت کا معاملہ اس سے بےحد آگے کا ہے وہ اپنی ہر امتی کے لئے اپنی محبت میں اتنے شدید تھے کہ قرآن کریم میں اس کو بیان کیا گیا ہے ۔عزیز علیہ ما عنتم حریص علیکم بالمومنین رؤف رحیمامت کی سرکار دو عالم سے محبت ان کی امت سے شدید محبت کا ردعمل ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قرب آپ سے محبت کرنے والوں کی محفل میں آج بھی لوگ سمیٹتے ہوئے نظر آتے ہیں۔گوشہ نور انہیں محبتوں کو سمیٹنے اور بانٹنے کی ایک کاوش ہے ہمارے ساتھ جڑے رہیں اور اپنے پیاروں کو بھی اس پیج پر پر مدعو کریں انوائٹ کریں اور اس محبت کو بانٹنے میں اپنا حصہ ڈالیں۔۔گوشہءنور۔